پنجاب پولیس کے کانسٹیبل نے امریکا میں ہونیوالی ورلڈ فٹنس چیمپئن شپ میں 2 تمغے جیت لیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا میں ہونے والی ورلڈ فٹنس چیمپئن شپ میں پنجاب پولیس کے کانسٹیبل عاصم رضا نے چاندی کے 2 تمغے جیت لیے . پنجاب پولیس کے کانسٹیبل عاصم رضا نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے امریکا میں ہونے والی ورلڈ فٹنس چیمپئن شپ میں 80 کلو گرام کیٹیگری میں چاندے کے2تمغے حاصل کیے .

اس چیمپئن شپ میں امریکا، جرمنی اور بھارت سمیت دنیا کے 42 ملکوں کے تن سازوں نے شرکت کی . پاکستان پہنچنے پر پولیس لائنز لاہور میں عاصم رضا کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی جس میں ایس پی زنیر چیمہ نے انہیں تعریفی اسناد دیں . تقریب سے خطاب میں ایس پی نے کہا کہ کانسٹیبل عاصم رضا نے دنیا بھرمیں پاکستان کا نام روشن کیا ہے، کھیلوں کی ترقی کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے . . .

متعلقہ خبریں