کوئٹہ ،بسوں میں جیب کتروں اورچوروں کا راج ،شہری پریشان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں لوکل بسوں میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر کے مختلف مضافاتی علاقوں سے کوئٹہ انے والی لوکل بسوں میں چور سرعام لوگوں کی جیب سے موبائل فون اور نقد چوری کرنے لگے ہیں کوئٹہ سے سریاب اور بروری روڈ سے کوئٹہ شہراور اسی طرح سے بلیلی سے کوئٹہ کچلاک سے کوئٹہ جبکہ نواکلی سے کوئٹہ کی لوکل بسوں میں دن بدن بسوں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا ہے جبکہ شہریوں کو اس عمل سے شدید مشکلات کا سامنا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ لوکل بسوں میں بھی اب اس مہنگائی کے دور میں لوکل بسوں میں اب سفر کرنا محال ہو گیا ہے یا تو اپنی جیبیں کٹوانی پڑھ رہی ہے یاموبائل چوری ہو جا تے ہے . .

متعلقہ خبریں