کوئٹہ ،گداگروں کی بھرمار سے جرائم کی شرح میں شدید اضافہ، محکمہ سوشل ویلفیئر یونٹ تاحال غیر فعال
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میدں گداگروں کی بھرمار پولیس اور متعلقہ تھانے اور محکمہ سوشل ویلفیئر گداگروں کو ختم کرنے میں مکمل ناکام ہو گئے ہیں تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور متعلقہ تھانے کوئٹہ شہر سے گداگروں کو ختم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئے ہیں کوئٹہ شہر کی مختلف شاہراہیںجن میں جناح روڈ لیاقت بازار پرنس روڈ میزان چوک کندہاری بازار میں گداگروں کی بھر مال موجود ہے جو شہریوں کو پریشان کر رہے ہیں اور مختلف دکانوں سے سامان بھی چوری کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں صوبائی حکومت کا محکمہ سوشل ویلفیئر کو مکمل طور پر گداگروں کو ختم کرنے میں مکمل طور پر خود ہی ناکام ہو چکا ہے نہ تو ان کے خلاف کوئی کوئٹہ شہر میں آپریشن کیا جا رہا ہے نہ ان کو گرفتار کیا جا رہا ہے اور نہ ہی متعلقہ تھانے کو کوئی ہدایت جاری کی جا رہی ہے کہ ایک اداکاروں کو، شہر سے باہر نکالا جائے شہریوں کا کہنا ہے کہ ان گداگروں کی وجہ سے کوئٹہ شہر میں چوری کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے جبکہ صوبائی حکومت کا محکمہ سوشل ویلفیئر میں گداگروں کو ختم کرنے کا یونٹ ہی اب تک غیر فال ہے جبکہ پاکستان کے مختلف بڑے شہروں میں گداگروں کو ختم کرنے کے لیے سوشل ویلفیئر کے ڈیپارٹمنٹ میں گداگروں کے خلاف ایک یونٹ قائم کیا جاتا ہے جبکہ بلوچستان میں سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ میں گداگروں کو ختم کرنے کا یونٹ ہی اب تک غیر فعال چل رہا ہے