کوئٹہ میں موسم کی تبدیلی ،سردی کے باعث شاہراؤں پر سوپ اور یخنی کی ریڑھیاں اور دکانیں سج گئیں

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سردی کی امد کے ساتھ ہی ڈرائی فروٹ کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہو گیا ہے خشک میواہ جات کی قیمتوں میں اضافہ کے سبب کوئٹہ کے شہری خشک ڈرائی فروٹ میں سے بھی محروم ہو گئے ہیں جبکہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ باڈروں کی بندش کے باعث سپلائی میں شدید کمی ہے جس کی وجہ سے مال نہ ہونے کے باعث قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر میں سردی کی امد کے ساتھ ہی کوئٹہ کے مختلف شاہروں پر سوپ اور یخنی کی ریڑیاں اور دکانیں سج گئی ہیں کوئٹہ کے شہری سردی سے بچنے کے لیے سوپ یخنی اور ڈرائی فروٹ کا استعمال کرتے ہیں لیکن اس مہنگائی کے دور میں بھی لوگ ان چیزوں سے محروم ہو کر رہ گئے ہیں . .

متعلقہ خبریں