دیوالی کے تہوار پر بلوچستان اور پاکستان کی پوری ہندو برادری کو مبارکباد
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے دیوالی کے تہوار پر بلوچستان اور پاکستان کی پوری ہندو برادری کو مبارکباد دی ہے .
اپنے ایک تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے صوبائی حکومت بین المذاہب ہم آہنگی پر یقین رکھتی ہے .
انہوں نے کہا کہ دیوالی ایک ایسا تہوار ہے جو بلوچستان میں ہندو برادری مکمل جوش و جذبے سے مناتی ہیں اور اس موقع پر صوبے کے مسلمان بھائی بھی ان کی خوشیوں میں شرکت کرتے ہیں .
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اقلیتوں کے کوٹے پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی اور پاکستان کے آئین میں طے کردہ قوانین کے مطابق اقلیتوں کو تمام حقوق فراہم کیئے جا رہے ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہندو برادری نے ہمیشہ مکمل مذہبی رواداری کا مظاہرہ کیا ہے .
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں آباد ہندو کمیونٹی نے ہمیشہ اپنے قول و فعل سے حب الوطنی کا ثبوت دیا ہے اور پاکستان کے ساتھ اپنے بے لوث محبت کا اظہار کیا ہے انہوں نے اس موقع پر بلوچستان میں آباد ہندو برادری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے .