سندھ ہائیکورٹ، 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظورکرلی،عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2ہفتوں میں جواب طلب کرلیا .

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وکیل درخواستگزار نے کہاکہ بنیادی طور پر عدلیہ کی آزادی پر قدغن لگائی گئی،جوڈیشل کمیشن کے ازسرنوتشکیل سے عدلیہ کی آزادی متاثر ہوئی ہے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہاکہ آئین عدلیہ کا نہیں پارلیمنٹ کا وژڈم ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے آئین کے آرٹیکل 239کا جائزہ لیا ہے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ ہمارا دائرہ اختیار کیا ہے اس میں؟وکیل درخواستگزار نے کہاکہ سپریم کورٹ نے طے کیا آئینی ترمیم بنیادی ڈھانچے کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا .

عدالت نے کہاکہ ہمارے پاس سپری کورٹ کے اختیارات نہیں ہیں،جو اختیارات ہائیکورٹ کے پاس ہیں وہی کر سکتے ہیں،راولپنڈی بار کے فیصلے میں کہاں لکھا ہے کمیشن میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی؟عدلیہ کی آزاد پر قدغن کیسے ہے کہ بتائیں؟دو فورمز نے کیسے عدلیہ کی آزادی متاثر کی ہے؟پارلیمنٹ کو عوام نے منتخب کیا ہے،وکیل درخواستگزار نے کہاکہ پارلیمنٹ کا سٹیک مشکوک ہے، الیکشن پٹیشن زیرسماعت ہے .

. .

متعلقہ خبریں