لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کیولری گراؤنڈ میں تیز رفتار کار کی زد میں آکر 2 بھائیوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا . وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے .
وزیر اعلیٰ پنجاب نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے . وزیر اعلیٰ نے قانون کے مطابق فوری کارروائی یقینی بنانے کا حکم دیا .
. .