اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت پاکستان پوسٹ میں گریڈ ایک تا 15 کی مزید سیکڑوں آسامیوں کو ختم کردیا گیا .
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت پاکستان پوسٹ میں گریڈ ایک تا 15 کی مزید 1511 آسامیوں کو ختم کر دیا گیا .
ادارے کے ہیڈکوارٹر سے جاری سرکلر کے مطابق اس سے قبل بھی 2000 آسامیوں کو ختم اور 105 آسامیوں کو متروک ( dying) قرار دیا جا چکا ہے اورمجموعی طور پر اب تک ادارے سے 3616 آسامیاں ختم کی جا چکی ہیں .
ذرائع کا کہنا ہے کہ ختم کی جا نے والی تمام آسامیاں خالی تھیں اور ان میں سب سے بڑی تعداد پوسٹ مین اسکیل 7 کی 500 آسامیاں، میل پیون/ پورٹرز اسکیل 2 کی 458 اور پوسٹل کلرکس اسکیل 9 کی 274 پوسٹیں تھیں .
ذرائع کے مطابق گریڈ 14 کی 9 آسامیاں، گریڈ 11 میں 4، گریڈ 9 میں 29 اور ٹائم اسکیل کلرک کی 30 آسامیوں سمیت دیگر سیکڑوں خالی آسامیاں شامل تھیں جنہیں اب ختم کردیا گیا ہے .
. .