لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم کا بیٹ میلبرن کرکٹ گراونڈ کے لانگ روم میں رکھا جائے گا .
تفصیلات کے مطابق ایم سی جی حکام نے بابراعظم کو لانگ روم کے لیے بیٹ عطیہ کرنے کو کہا جس کے بعد بابر نے 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل میں استعمال ہونیوالا بیٹ عطیہ کردیا .
ایم سی جی حکام کے مطابق بابراعظم کا بیٹ میلبرن کرکٹ گراونڈ کے لانگ روم میں رکھا جائے گا . ایم سی جی لانگ روم میں ڈان بریڈ مین، ڈیوڈ بون، جیک ہوبز اور برائن لارا کے بیٹ بھی نمائش کے لیے موجود ہیں .
اس حوالے بات کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ میرے لیے یہاں کے لانگ روم میں بیٹ رکھنا اعزاز کی بات ہے، ایم سی جی سے میری کافی یادیں وابستہ ہیں، یہ بہترین گراؤنڈز میں سے ایک ہے جب کہ دنیا کے عظیم بیٹرز کے بیٹس کے ساتھ میرا بیٹ رکھا جانا اعزاز کی بات ہے .
واضح رہے کہ بابراعظم نے 2022کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل میلبرن میں کھیلا تھا .
. .