کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے .
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونا 2500 روپے سستا ہوگیا،فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 84 ہزار 700 روپے ہو گئی،دس گرام سونے کا بھاؤ 2144 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 44 ہزار 84 روپے ہوگیا .
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 25 ڈالر کم ہو کر 2752 ڈالرز فی اونس ہوگیا .
. .