اسلام آباد میں بہادر خاتون نے کار چور کو دبوچ کر واردات ناکام بنادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بہادر خاتون نے ڈکیتی کی واردات ناکام بناتے ہوئے کار چوری کرنے والے شخص کو دبوچ لیا .

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق بہادر خاتون نے سیکٹر بی 17 میں ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی جس میں خاتون نے کار چوری کرنے والے شخص کو دبوچ لیا، خاتون کی آواز سن کر دیگر فیملی ممبران بھی آن پہنچے، واقعہ کی ویڈیوبھی سوشل میڈیاپر وائرل ہوگئی .

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت میں بینک ڈکیتیوں میں سرکاری اسلحہ استعمال ہونے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے جس کی رپٹ بھی تھانہ سیکریٹریٹ میں درج کرلی گئی ہے . انکشاف ہوا ہے کہ جدید سرکاری اسلحہ غیر مجاز شخص کو الاٹ ہوگیا .

تھانہ سیکیریٹ نے انچارج سیکیورٹی ڈویژن کی مدعیت میں واقعے کی رپٹ درج کی جس میں کہا گیا کہ نامعلوم شخص روٹ ہیڈکوارٹر سے جاری ایس ایم جی گن اور جیکٹ لیکر فرارہوگیا . باوردی شخص نےاپنا نام دلاوراورخود کو ایس پی یو کا اہلکار ظاہر کیا .

نامعلوم شخص نے بیلٹ نمبر 283 ظاہر کیا جو صدام نامی اہلکار کاہے . نامعلوم شخص نے ایس ایم جی گن نمبر 2183 اورباڈی نمبر 4843472 پر جیکٹ ایشو کروائی .

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی آمد کے موقع پر یہ اسلحہ الاٹ کرایا گیا، نامعلوم شخص نے دھوکہ دہی سے سرکاری گن کسی غلط مقصد کے لیے جاری کروائی، پولیس کو شبہ ہے کہ یہی سرکاری رائفل اسلام آباد کی بینک ڈکیتیوں میں استعمال ہورہی ہے جوکہ سی سی ٹی وی کیمروں میں ملزم لہراتا ہوا نظر آرہا ہے .

. .

متعلقہ خبریں