لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ظہیر عباس کو پی سی بی کی گورننگ باڈی کا رکن بنا دیا گیا . تفصیلات کے مطابق ایشین بریڈ مین ظہیر عباس کی گورننگ بورڈ میں نامزدگی کا باقاعدہ فیصلہ ہو گیا ہے، گورننگ بورڈ میں ظہیر عباس واحد کرکٹر ہیں ، وہ سٹیٹ بینک کی نمائندگی کریں گے .
ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سٹیٹ بینک نے گورننگ بورڈ کیلئے سابق کرکٹر ظہیر عباس کو نامزد کیا ہے، وہ سٹیٹ بینک کے موجودہ ممبر کی جگہ لیں گے ، پی سی بی کے گورننگ بورڈ کی تعداد میں اضافہ نہیں کیا گیاہے .
. .