ملتان (قدرت روزنامہ) لاہور ہائیکورٹ کے ملتان بینچ نے پنجاب میں سرکاری ملازمین کے تقرر و تبادلوں پر عائد پابندی کو غیر قانونی قرار دے دیا .
لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کےجج جسٹس عاصم حفیظ نےکیس کی سماعت کی اور کہا کہ فیصلے کا ماضی میں کیے گئے تقرر و تبادلے پر اطلاق نہیں ہوگا .
عدالت نے فیصلے مزید کہا کہ درخواست گزار انفرادی طور معاملہ مجاز اتھارٹی کے سامنے اٹھا سکتے ہیں، تقرر و تبادلوں کا اختیار متعلقہ اتھارٹیز کو ہی حاصل ہوتا ہے .
جسٹس عاصم حفیظ نے یہ بھی کہا کہ حکومتیں ادارے چلانے کے لئے عمل میں آتی ہیں، ادارے اپنے قوانین کے تحت ہی چلائے جاتے ہیں .
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ حکومت پنجاب نے تبادلوں اور تقرر پر پابندی کا کوئی واضح قانون پیش نہیں کیا .
. .