اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پیٹرولیم مصنوعات کےٹرانسپورٹ چارجز میں اضافہ عوام کے ریلیف میں رکاوٹ بن گیا .
سما نیوز کے مطابق پیٹرول پرٹرانسپورٹیشن چارجز 3.72 روپےسےبڑھا کر7.89 روپےفی لیٹر مقرر کر دیے گئے ہیں، پٹرول پر ٹرانسپورٹیشن چارجز میں فی لیٹر 4 روپے17 پیسےاضافہ کیا گیا ، پٹرول میں پی ایس اوایکسچینج ایڈجسٹمنٹ مد میں 40 پیسےفی لیٹراضافہ ہوا، ڈیزل پر ٹرانسپورٹیشن چارجز 1.04 روپے سے بڑھا کر 4.17روپے فی لیٹر کر دیئے گئے، ڈیزل پر فی لیٹر ٹرانسپورٹیشن چارجز میں 3 روپے 13 پیسے اضافہ کیا گیا ، ڈیزل پر پی ایس او ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 96 پیسےفی لیٹر اضافہ ہوا .
. .