ایکس پر اپنے پیغام میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ نے بابر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لیے ایک اعزاز ہے . قبل ازیں بابر اعظم جو ان دنوں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کھیلنے کے لیے میلبرن میں موجود ہیں نے اس پیشکش کو بخوشی قبول کیا تھا . اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے، یہ وہ بیٹ ہے جو جس سے میں نے ورلڈ کپ کے فائنل میں بیٹنگ کی تھی . بابر اعظم نے کہا کہ میری میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کے ساتھ خوشگوار یادیں وابستہ ہیں اور یہ میرے پسندیدہ گراؤنڈز میں سے ایک ہے . انہوں نے مزید کہا کہ یہاں پر عظیم کھلاڑیوں کے بیٹ رکھے گئے ہیں اور ان کے ساتھ میرا بیٹ بھی رکھا جانا میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے کرکٹر بابر اعظم کا نام اب دنیائے کرکٹ کے لیجنڈ بیٹرز کے ساتھ لیا جائے گا کیوں کہ اب ان کا بیٹ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) کے اس لونگ روم کی زینت بن چکا ہے جہاں ڈان بریڈمین، ڈیوڈ بون، جیک ہوبز، مائیک بریئرلی اور برائن لارا جیسے عظیم بیٹرز کے بلے رکھے گئے ہیں .
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کیے گئے اپنے پیغام میں بابر اعظم نے اپنے بیٹ کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں رکھے جانے کو اپنے لیے ایک اعزاز قرار دیا تاہم ایم سی جی نے بھی اس کے جواب میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات اس کے لیے بھی ایک اعزاز ہے .
متعلقہ خبریں