کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں اشیائے خوردنوش اوپن مارکیٹ سے مہنگے داموں فروخت کرنے کا انکشاف ہواہے زرائع کے مطابق سیر فہرست گھی اوپن مارکیٹ میں 410 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے جب کہ یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن میں گھی 510 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے جو اوپن مارکیٹ سے 80 روپے میں مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ل ہے اسی طرح اگر چینی کی بات کی جائے تو اوپن مارکیٹ میں چینی 120 روپے جبکہ یوٹیلٹی سٹور میں 153 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے جو مارکیٹ سے 18 روپے فی کلو کے حساب سے زیادہ فروخت کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے یوٹیلٹی سٹور میں آٹے کی سپلائی گزشتہ پانچ ماہ سے آٹے کی سپلائی بند ہے کسی بھی یوٹیلٹی سٹور میں فروخت نہیں کیا جا رہا جبکہ دیگر اور کئی اشیا میں مارکیٹ کی نسبت یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن میں اشیا مہنگی فروخت کی جا رہی ہیں جبکہ مصالحہ جات بھی یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن میں مہنگے داموں فروخت کیے جا رہے ہیں مشروبات چائے کی پتی چاول دالیے اور دیگر کئی اشیا مارکیٹ کے حساب سے مہنگی فروخت کی جا رہی ہیں . .
متعلقہ خبریں