فوجی سربراہان کی مدت ملازمت میں اضافہ کس تاریخ سے ہوگا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کردیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت ملازمت میں اضافہ تقرری کی تاریخ سے ہوگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سروسز چیفس کی مدت ملازمت میں اضافے سے متعلق بات کی۔
واضح رہے کہ حکومت نے قومی اسمبلی میں 6 اہم بل پاس کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد چیف جسٹس سمیت 34 کردی ہے، جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کی تعداد کو 9 سے بڑھا کر 12 کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ فوجی سربراہان کی مدت ملازمت 3 سال سے بڑھا کر 5 سال کردی گئی ہے، جس کے بعد ہر کسی کے ذہن میں یہ سوال پیدا ہورہا تھا کہ فوجی سربراہان کی مدت ملازمت میں اضافہ کس تاریخ سے ہوگا، تاہم اب وزیر دفاع نے ابہام دور کردیا ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ آج کی قانون سازی کے بعد آرمی چیف کی مدت ملازمت زیادہ نہیں بلکہ کم ہوئی ہے، کیونکہ ماضی میں فوجی سربراہان 11 سال اور پھر 6،6 سال تک عہدوں پر فائز رہے۔