الیکشن کمیشن میں عادل بازئی کی نااہلی کی درخواست پر سماعت 12نومبر تک ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن میں عادل بازئی کی نااہلی کی درخواست پر سماعت 12نومبر تک ملتوی کردی .


نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق صدر مسلم لیگ ن نوازشریف کی درخواست پر عادل بازئی کی نااہلی کی درخواست ہوئی،نوازشریف کی طرف سے درخواست 63اے کے تحت دائر کی گئی ہے .

چیف ا لیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت کیس کی سماعت ہوئی،چیف الیکشن نے استفسار کیا کہ عادل بازئی نے کیا کیا ہے؟وکیل نے کہاکہ عادل بازئی نے منی بل اور آئین میں ترمیم کے ووٹ کے دوران خلاف ورزی کی ہے،وکیل نوازشریف نے کہا کہ عادل بازئی آزادمنتخب ہوئے، کمیشن میں ن لیگ میں شمولیت کابیان حلفی دیا، وکیل عادل بازئی نے کہا کہ عادل بازئی آزاد منتخب ہوئے اور سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے،الیکشن کمیشن نے کہاکہ کیس کا ریکارڈ دیکھ لیتے ہیں،عادل بازئی کی نااہلی کی درخواست کی سماعت 12نومبر تک ملتوی کردی .

. .

متعلقہ خبریں