سروسزچیف کی مدت بڑھانا اسکا اندرونی معاملہ، قانون سازی تسلیم کریں گے:سلمان اکرم راجہ

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ سروسز چیف کی مدت بڑھانا سروسز کا اندرونی معاملہ ہے .
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ قانون سازی کا ایک طریقہ ہوتا ہے .

سروسز چیف کی مدت 3 سے بڑھا کر 5 سال کردی گئی . یہ سروسز کا اندرونی معاملہ ہوتا ہے تاہم اس کو تسلیم کریں گے اور آگے بڑھیں گے . ایک ہی دن میں سپریم کورٹ میں 17 اسامیاں پیدا کی گئی ہیں . منصوبہ عدلیہ کو غیر فعال بنانا ہے .
سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اپنی مرضی سے اور مقتدرہ کی خواہش پر ججز لگائے گی . حکومت ایسے ججز لگانا چاہتی ہے جو پاکستانیوں کے حق سے دستبرداررہیں . پاکستان کو ایک محکوم ملک بنانے کی سازش ہے اور خواہش ہے کہ ہر ایک خوف میں رہے کوئی سوال نہ اٹھائے . کسی وقت کسی کو بھی اٹھایا جاسکتا ہے . وہی حال ہمارا ہوگا جو انتظار پنجوتھا کا ہوا .
انہوں نے کہا کہ ہمیں بطور ایک قوم اٹھنا ہوگا ہمیں انتظار پنجوتھا کا چہرہ سامنے رکھنا ہوگا اور عدلیہ پر حملے کے خلاف مزاحمت کرنا ہوگی . ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ ہم ایک آزاد قوم ہیں یا محکوم قوم ہیں . بانی پی ٹی آئی نے بھی اسی حقیقی آزادی کا نعرہ لگایا ہے . ایک ریاست جس کا تعلق عوام سے ٹوٹ چکا ہو ترقی نہیں کرسکتی .

. .

متعلقہ خبریں