انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کوئی بات کرنے کو تیار نہیں، کسی کی بھی سننے کے لئے تیار نہیں، یہاں تک کہ ان وزرا کی بھی نہیں جو اپنے بارے میں تاثر دیتے تھے کہ وہ راولپنڈی کے بہت قریب ہیں . شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ راولپنڈی نے خود کو تمام وزرا سے الگ تھلگ کر لیا ہے "یعنی GHQ نے، یعنی گیٹ نمبر 4 نے" . ویب سائٹ " نیا دور" کے مطابق حکومتی جماعت کے پارلیمنٹ میں چیف وہپ عامر ڈوگر نے یہ اعلان کیا کہ وزیر اعظم عمران خان افغانستان کی صورتحال کے پیشِ نظر جنرل فیض کو کچھ عرصہ مزید اسی پوزیشن پر رکھنا چاہتے تھے . ان سے مشاورت کے بغیر یہ فیصلہ کر دیا گیا کہ انہیں عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے . اس کے بعد ایک عدد سمری کی اطلاعات آئیں . بعد ازاں اس کی تردید راولپنڈی سے کی گئی . پھر کہا گیا کہ وزیر اعظم مختلف امیدواروں کے انٹرویو کریں گے . اس پر بھی تاحال کوئی پیش رفت ہوتی دکھائی نہیں دی البتہ ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی چینل پر اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا کہ کوئی لیفٹننٹ جنرل عمران خان صاحب کو انٹرویو دینے کے لئے نہیں جائے گا، میں نے ذاتی طور پر چند اہم شخصیات سے بات کی کہ کیا عمران خان انٹرویو لیں گے اور کس طرح کا انٹرویو لیا جائے گا . انہوں نے بتایا کہ دوسری طرف جواب میں اتنی تلخی تھی کہ انہوں نے کہا کہ کیا کوئی مذاق ہو رہا ہے، کوئی لیفٹیننٹ جنرل عمران خان کو انٹرویو دینے نہیں جائے گا، کیا میجر جنرل اور لیفٹیننٹ جنرل بننا آسان ہے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ چاروفاقی وزرا نے راولپنڈی جانے کی بات کی تھی لیکن وہاں سے صاف جواب آیا تھا کہ ہمارے پاس مزید کہنے کو کچھ نہیں ہے، آپ کوئی اعلان کر دیں تو ٹھیک ہے ورنہ کوئی مسئلہ نہیں .
اپنے پروگرام لائیو ود ڈاکٹر شاہد مسعود میں بات چیت کرتے ہوئے ان کاکہنا تھاکہ مزید بات چیت کے لئے چار عدد وزرا نے راولپنڈی جانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن ان کو روک دیا گیا ہے .
متعلقہ خبریں