لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس کے بعد اب پاک بھارت کھلاڑی ایک ہی ٹیم میں کھیلتے نظر آسکتے ہیں . جیو نیوز کے مطابق ایفرو ایشیا کپ کی بحالی کیلئے افریقی کرکٹ ایسوسی ایشن نے ایشین کرکٹ کونسل سے رابطہ کیا ہے .
ایفرو ایشیا کپ پر معاملات طے کرنے کیلئے 6 رکنی عبوری کمیٹی قائم کردی گئی ہے . کمیٹی ایشین کرکٹ کونسل کے ساتھ رابطہ کر کے بات چیت کرے گی .
عبوری سربراہ افریقی کرکٹ ایسوسی ایشن تاوینگواموکوہ لانی کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل حکام سے بات چیت ہوئی ہے . افریقی کرکٹ حکام بھی ایفرو ایشیا کپ کا انعقاد چاہتے ہیں . کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بھارت اور پاکستان کے کھلاڑی ایک ہی ٹیم میں نظر آئیں گے . رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایفرو ایشیا کپ کا آخری ایڈیشن 2007 میں بھارت میں کھیلا گیا تھا جس میں ایشیا الیون نے کامیابی حاصل کی تھی . دوسری جانب 2005 ایفرو ایشیا کپ میں ایشیا الیون اور افریقہ الیون کے درمیان سیریز برابر ہوئی تھی . علم میں رہے کہ ایفرو ایشیا کپ کا اگلا ایڈیشن 2009 میں ہونا تھا جو نہیں ہوسکا تھا .
. .