بلوچستان

خاران میں امن و امان کی صورت حال انتہائی مخدوش ، عوام پریشان


خاران(قدرت روزنامہ)خاران شہر و گردونواح میں امن و امان کی حالات شدید خراب شہری پریشان،ذرائع کے مطابق خاران شہر اور گردونواح میں آئے روز چوری و ڈکیتی کے وارداتیں رُونما ہورہے جس سے شہریوں میں شدید خوف وہراس پھیلا ہے شام کے وقت نامعلوم مسلح افراد با اثر چوروں نے باب خاران کے مقام سے لوگوں کی کافی تعداد میں موجودگی میں ایک نوجوان سے 125موٹرسائیکل اسحلے کے زور پر چھین کر لےگئے اس سے قبل چوروں نے شہر سے دو موٹرسائیکل لےگئے اور ایک تندور کی دوکان کو لوٹا تھا لیکن اب تک ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے چوروں کیخلاف ایکشن نہیں اُٹھایاگیا ہے جس سے شہریوں میں شدید تشویش پائی جارہی ہے خاران کے عوامی حلقوں نے کہاکہ خاران کے منتخب ایم پی اے اور ایم این اے کا چوروی کی واقعات سے متعلق خاموشی اور ایکشن نہ لینا سمجھ سے بالاتر ہے منتخب ایم پی اے خاران علاقے میں امن و امان سے زیادہ ترقیاتی اسکیمات کی ریلیز آرڈرز پر توجہ دےرہی ہے جو علاقے کے لوگوں کے ساتھ نا انصافی ہے علاقے کے شہریوں کو امن و امان جیسی ماحول فراہم نہ کرنا ذیادتی ہے

متعلقہ خبریں