ہم درست سمت میں جارہے ہیں، طویل سفر باقی ہے: وزیر خزانہ

کراچی(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم درست سمت میں جارہے ہیں تاہم طویل سفر باقی ہے .
کراچی میں ہونے والے فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہم صحیح سمت میں جارہے ہیں، ترسیلات زر بڑھ رہی ہیں اور زرمبادلہ ذخائر مستحکم ہیں تاہم طویل سفر باقی ہے .


وزیر خزانہ نے کہا کہ رواں مالی سال کریڈٹ ریٹنگ بی کروانا چاہتے ہیں، صنعتکاروں کو سمجھنا چاہئے کہ ان کا ریفرنس پوائنٹ کائبور ہے . محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مرغی اور دالوں کی قیمتوں میں اضافہ برداشت نہیں کریں گے، ہم یقینی بنائیں گے کہ مڈل مین عوام کو فائدہ پہنچانے میں رکاوٹ نہ بنے، اب یہ معاملہ ای سی سی کے ہر اجلاس میں آئےگا، پرائس کمیٹیز سے کوآرڈینیشن ہوگی، پوری دنیا میں مرغی اور دالوں کی قیمت کم ہوئیں مگر یہاں نہیں ہوئیں .
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے انسانی مداخلت کم اورکرپشن قابو کریں گے، اب صنعتوں کو مراعات بغیر اہداف کے نہیں دیں گے، نجی شعبے کو استعداد بڑھانا ہوگی جبکہ معیشت کا ڈی این اے ایکسپورٹ پر مبنی اکانومی کے ذریعے بدلنا ہوگا .
فیوچر سمٹ میں خطاب کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت رومتی نے کہا کہ سرمایہ کاروں کا بھر پور خیال رکھنا چاہئے، پاکستانیوں نے ہمیں انفرا سٹرکچر دیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں