ڈونلڈ ٹرمپ الیکٹورل ووٹوں کے ساتھ ساتھ پاپولر ووٹ میں بھی آگے
ٹرمپ کو7 کروڑ جبکہ کاملا ہیرس کو ساڑھے 6 کروڑ ووٹ ملے
واشنگٹن(قدرت روزنامہ)ڈونلڈ ٹرمپ اس بار الیکٹورل ووٹوں کے ساتھ ساتھ پاپولر ووٹ میں بھی کاملا ہیرس سے بہت آگے ہیں۔
ٹرمپ کے ووٹوں کی تعداد 7 کروڑ سے زائد ہوچکی ہے جبکہ کاملا ہیرس کو اب تک ساڑھے 6 کروڑ سے زائد ووٹ ملے۔ 2016 میں ڈونلڈ ٹرمپ پاپولر ووٹوں میں شکست کے باوجود الیکٹورل ووٹوں کی بنیاد پر صدر بنے تھے۔
سن 2020 میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 232 الیکٹورل ووٹ ملے تھے، جو بائیڈن 306 الیکٹورل ووٹ لے کر جیت گئے تھے، بائیڈن کو8 کروڑ 12 لاکھ اور ٹرمپ کو 7 کروڑ 42 لاکھ پاپولر ووٹ ملے۔
دوسری جانب 2016 کے کے انتخابات اس لحاظ سے الگ ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ پاپولر ووٹ میں شکست کے باوجود الیکٹورل ووٹوں کی بنیاد پر صدر منتخب ہوگئے تھے۔ ہیلری کلنٹن کو 6 کروڑ 58 لاکھ امریکیوں نے ووٹ دیا، لیکن ان کے حصے میں صرف227 الیکٹورل ووٹ آئے۔ ٹرمپ کے پاپولر ووٹ ہیلری کلنٹن سے 29 لاکھ کم تھے تاہم 304 الیکٹورل ووٹ ملنے پر صدارت ٹرمپ کے حصے میں آئی تھی۔