کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد کی فضاؤں پردھند چھانے کے سبب حدنگاہ کم ہوکر 1500میٹرز تک رہ گئی جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی دھند کا امکان ہے .
ایکسپریس نیوز کے مطابق بدھ کی صبح شہر کی فضاؤں پردھند چھائی جس کے باعث حدنگاہ بیشتروقت 2کلومیٹرتک کم ہوئی تاہم ایک موقع پر حدنگاہ کم ہوکر1500میٹرزرہ گئی تھی .
باقی ماندہ شہرکے مقابلے میں مضافاتی علاقوں میں دھند کی شدت زیادہ رہی . واضح رہے کہ معمول کی حدنگاہ 6 کلومیٹر یا اس سے زائد ہوتی ہے .
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات کی صبح کو بھی شہر کی فضاوں پردھند چھانے کا امکان ہے .
بدھ کوکراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ پارہ 35.9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا،سندھ میں سب سے کم پارہ موہنجودڑو میں 17ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ پارہ شہید بے نظیرآباد اورمٹھی میں 38.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا .
. .