جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5خوارج ہلاک، 4 جوان شہید

کراما (قدرت روزنامہ ) صوبہ خیبرپختونخوا (کے پی) کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے کراما میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 4 اہلکار شہید جبکہ 5 خوارج ہلاک ہوگئے .

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق6 نومبر 2024 کو جنوبی وزیرستان کے علاقے کراما میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا .

فوج کی مؤثرجوابی کارروائی سے 5 خوارج ہلاک کر دیئے گئے .

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کے 4 بہادر سپوت ضلع ٹانک سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ نائب صوبیدار طیب شاہ، ضلع کرک سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ لانس نائیک گلاب زمان، 30 سالہ لانس نائیک مزمل محمود اور ضلع اورکزئی کے 28 سالہ لانس نائیک حبیب اللہ نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا . علاقے میں مزید خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے .

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں