اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کاروبار کے آغاز پر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے .
انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں 20 پیسےکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے،جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 75 پیسے پرآگیا،معاشی ماہرین کا کہنا ہےکہ ترسیلات زر میں اضافے اور کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہونے سے روپیہ مظبوط ہوا .
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے آغاز پرپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت تیزی کارجحان دیکھا جارہا ہے، جہاں 100 انڈیکس 250 پوائنٹس بڑھ کر 92770 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے .