حارث روف نےاہم سنگِ میل اپنے نام کر لیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں اپنے کیریئر میں اہم سنگِ میل اپنے نام کر لیا .
آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حارث رؤف نے 8 اوورز میں 29 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں .

انہوں نے 39 میچز میں 77 وکٹیں حاصل کی ہیں،حارث کی یہ کارکردگی پاکستان کے کسی بھی بولر کے کیریئر کے ابتدائی 39 میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں بھی ہیں . آج ایڈیلیڈ میں 5 وکٹس لے کر انہوں نے اسپنر ثقلین مشتاق اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا ریکارڈ توڑا جو اپنے ابتدائی 39 میچوں میں 76، 76 وکٹیں حاصل کر چکے تھے .

. .

متعلقہ خبریں