کوہلو، مہنگائی عروج پر پہنچ گئی، پرائس کنٹرول غائب، غریب عوام شخت پریشان
کوہلو(قدرت روزنامہ)تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو میں مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہیں پرائس کنٹرول کمیٹی نظر سے اوجھل ہے غریب عوام مہنگائی سے سخت پریشان ہیں،کوہلو شہر میں سبزیاں پھل، فروٹ، گوشت، گھی،غیر معیاری دودھ، چائے و دیگر اشیاء خوردونوش سخت مہنگا ہوا ہے دکانداروں اور منافع خوروں حضرات اپنی من مانی قیمت چلا رہے ہیں لیکن انتظامیہ نے نہ نوٹس لیا ہے نہ کوئی ریٹ لسٹ نکالا ہے اس مہنگائی سے غریب عوام تنگ آچکے ہیں اس کے ساتھ ساتھ حمام اور ٹال والے بھی سخت مہنگائی کررہے ہیں عوامی حلقوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اشیاء خوردونوش سمیت حمام اور ٹال والے بھی سخت مہنگائی کررہے ہیں لیکن یہاں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے،ڈپٹی کمشنر کوہلو عقیل احمد بلوچ، اسٹنٹ کمشنر کوہلو، تحصیلدار کوہلوو دیگر ضلعی انتظامیہ سے گزارش ہے کہ جلد نوٹس لیکر مہنگائی کو کنٹرول کرکے غریب عوام کو ریلیف دیا جائے،