موسم

ملک کے کن اضلاع میں آج رات بارش کا امکان ہے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے سموگ کے ستائے شہریوں کو خوشخبری سنادی۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آج رات اٹک، مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، چکوال، گجرات، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور لاہور میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ تیز ہواؤں کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بھی موسم ابر آلود رہے گا اور یہاں چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مالاکنڈ، باجوڑ، مردان، مہمند، خیبر، کرم، پشاور اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری ہونے کا امکان ہے۔سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، تاہم پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی موسم ابر آلود رہنے اور پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *