حطیم میں نوافل کی ادائیگی کے اوقات جاری

مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ)خانہ کعبہ کی حدود حطیم میں نوافل کی ادائیگی کے لیے اوقات جاری کردیے گئے . انتظامیہ کے مطابق حجر اسماعیل یا حطیم میں مردحضرات کے لیے اوقات صبح 8 سے 11 بجےتک ہوں گے .

حطیم میں خواتین رات 8 سے رات 2 بجے تک نوافل ادا کرسکتی ہیں . انتظامیہ کے مطابق داخلہ مغربی دروازے سے ہوگا اور حطیم میں رکنےکا دورانیہ 10 منٹ ہوگا . انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حطیم میں نفل ادائیگی کے اوقات مقرر کرنےکا مقصد رش کنٹرول کرنا ہے . خیال رہے کہ حجرِ اسماعیل یا حطیم بیت اللہ کا ایک حصہ ہے . کئی احادیث سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہےکہ اس کے احاطے کے اندر نماز پڑھنا فضیلت میں خانہ کعبہ کے اندر نماز پڑھنے جیسا ہے . . .

متعلقہ خبریں