طاقت ور حلقے بلوچستان کو چلارہے ہیں جو عوام کے نمائندے نہیں ، سینیٹر کامران مرتضی
بیلا(قدرت روزنامہ)پاکستان اور بلوچستان کے حالات کو سدھارا جاسکتا ہے آرٹیکل4 پر عملدرآمد کرکے صوبے کے لوگوں کو قانون کے تحت ڈیل کیا جائے دستور کی منشا یہ ہے کہ صوبے کے منتخب لوگ ہی صوبے کو چلائیں طاقت ور حلقے صوبے کو چلارہے ہیں جو عوام کے نمائندے نہیں ہوتے انہی طاقتور قووتوں کے نمائندے ہوتے ہیں مسلے کا حل شفاف انخابات اقتدار عوام کے حقیقی نمائندوں کے حوالے ہو اختیار کی عوام میں منتقلی سیاسی نسریاں بند کرنا اور لوٹ سیل جو بلوچستان میں زمینوں اور وسائل کی ہے اس سے دستبرداری ہی مسلے کا حل ہے یہ کام آج کرلیں کل سے بلوچستان کے حالات ٹھیک ہوجائیں گے لوٹ میں اضافہ وسائل پر قبضہ گری والے نمائندے لانے ہیں تو حالات نہ کل درست تھے اور نہ آنے والے کل میں ہوں گےجو بیماری ہے اسکا علاج صرف عوام کے حقیقی نمائندے کرسکتے ہیں نہ کہ وہ لوگ جو نوکروں کے نوکر ہیں ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر و پاکستان وکلا پینل کے سربراہ ایڈوکیٹ کامران مرتضی نے پیر کے روز بیلا میں ایڈوکیٹ عاصم کاظم رونجھو کے دیئے گئے ظہرانے کے بعد عوامی پریس کلب بیلا کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں یہ ایک ذہنیت ہر وقت ہر جگہ غنڈہ گردی ہوتی ہے حب کورٹ کا واقعہ اسکا ہی معمولی اظہار ہے جب پولیس سے زیادہ طاقت ور دھن دھندتے پھرتے ہیں تو پولیس بھی اسی طرح کرتی ہے عدالتی اعاطے میں سندھ پولیس نے وکلا کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جسکی نہ صرف مذمت کیجاتی ہے بلکہ اس حوالے سے راست قدم بھی اٹھائیں گے وکلا معاشرے میں لوگوں کو انصاف دلانے کی کوشش کرتے ہیں اور اگر ہم منتخب نہ ہوں اور انتخابات کو دھدندلی کا نشانہ بنایا جائے ہم خود ناانصافی کا شکار ہوجائیں گے تو لوگوں کو کیا انصاف دلائیں گے حب بار کے لوگ یقینا جانتے ہیں وہ اپنے بار اور گھر میں بیٹھکر اس مسلے کو ایمانداری سے سلجھائیں کہ کوئی ایماندار نمائندہ ہی حب بار کہ مسائل کو حل کی طرف لیجا سکتا ہے اگر ہم کسی بے ایمانی کے نتیجے میں نتائج کے خلاف چلے جائیں تو یہ دھونس اور دھاندلی ہوسکتی ہے مگر اس سے نہ صرف انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے اور نہ ہمارا ضمیر مطمئین ہوگا اور ہی ہم صوبے میں رول اینڈ لا کے مسلے کو حل کرسکتے ہیں گھر کے مسلے کو گھر میں ہی حل کیے جائیں اسموقع پر سابق ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی سپریم کوٹ بار ایسوسی ایشن کے امیدوار ایڈوکیٹ عبدالمالک ایڈوکیٹ محمد اسحاق ناصر ایڈوکیٹ عمر ڈوگر ایڈوکیٹ منیر بنگلزئی ایڈوکیٹ نعمت اللہ بیتزئی ایڈوکیٹ امین نوروزئی شمس اللہ ایڈوکیٹ بلال یوسفزئی ایڈوکیٹ منور علی لاسی ایڈوکیت اشرف بیزان ودیگر موجود تھے