58 سالہ مائیک ٹائیسن ایک بار پھر رنگ میں اترنے کو تیار، مقابلہ کب اور کس سے ہے؟
58 سالہ امریکی باکسر اور سابق ہیوی ویٹ چیمپیئن مائیک ٹائیسن نے ایک بار پھر رنگ میں اترنے کو تیار ہیں اور اس بار ان کا سامنا اپنے سے 31 سال کم عمر نوجوان حریف سے ہوگا۔
امریکی میڈیا کے مطابق، مائیک ٹائیسن کا مقابلہ 27 سالہ باکسر جیک پال سے ریاست ٹیکساس کے شہر آرلنگٹن میں جمعہ کی رات کو ہوگا۔ جیک پال باکسنگ میں اپنے سے پہلے ایک یوٹیوبر تھے۔
قبل ازیں، دونوں باکسرز کے درمیان فائیٹ رواں برس جولائی میں شیڈول تھی جو مائیک ٹائیسن کی طبعیت خرابی کی وجہ سے ملتوی کردی گئی تھی۔ اب یہ فائیٹ 15 نومبر کی رات کو ہوگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ فائیٹ 8 راؤنڈز پر مشتمل ہوگی اور ہر راؤنڈ کا دورانیہ 2 منٹ ہوگا۔ عام طور پر باکسنگ میں ہر راؤنڈ کا دورانیہ 3 منٹ ہوتا ہے۔ اس فائیٹ میں مکوں کے اثرات کم رکھنے کے لیے گلوز کا وزن بھی عام طور پر 14 اونس کے بجائے 10 اونس رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مائیک ٹائیسن 2005 میں کیون مکبرائیڈ سے شکست کے بعد باکسنگ سے ریٹائر ہوگئے تھے۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں 50 مقابلے جیتے ہیں جن میں سے 44 جیتے ہوئے مقابلے مقابلے ناک آؤٹ اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تھے۔ دوسری جانب ان کے حریف جیک پال نے 10 مقابلوں میں حصہ لیا جن میں سے 7 فتوحات ناک آؤٹ تھیں، تاہم انہوں نے یہ تمام مقابلے غیرمقبول حریفوں سے جیتے ہیں۔