کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا . جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 500 روپے کی کمی ہوئی ہے .
جیو نیوز کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونا 2 لاکھ 66 ہزار 400 روپے کا ہوگیا . ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کا بھاؤ 4716 روپے کم ہوکر2 لاکھ 28 ہزار 395روپے ہے . دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 55 ڈالر کم ہوکر 2552 ڈالر فی اونس ہے .