نیویارک(قدرت روزنامہ)نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیرصحت کیلئے رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کو نامزد کیا ہے .
رابرٹ ایف کینیڈی امریکا کے صدر بننے کی دوڑ میں شامل تھے اور وہ آخری لمحات میں ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں دستبردار ہوگئے تھے .
اس کے علاوہ رابرٹ ایف کینیڈی نے ری پبلکن رہنما کی ریلیوں سے بھی خطاب کیا تھا .
واضح رہے کہ صدارتی انتخابات میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس سے مقابلہ ہوا تھا جس میں ٹرمپ نے بڑی کامیابی حاصل کی . ڈونلڈ ٹرمپ کی باقاعدہ طور پر حلف برداری کی تقریب اگلے سال جنوری میں ہوگی .
. .