پنجاب حکومت کی خسارے کی خبروں کی تردید


لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی پہلی سہ ماہی میں خسارے کی خبروں کی تردید کرتی ہوں .
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دستاویزات وزارتِ خزانہ کی ویب سائٹ پر موجود ہیں، آئی ایم ایف نے تسلیم کیا ہے کہ خسارے کی رپورٹ غلط ہے، اس کو ٹھیک کر دیا جائے گا .


عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف جلد اس رپورٹ کو اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دے گا، آئی ایم ایف نے یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ پنجاب پہلے کوارٹر میں 40 ارب سر پلس میں ہے .
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے وفد نے تسلیم کیا ہے کہ پنجاب حکومت کی 200 ارب کی سرمایہ کاری ہے، پنجاب حکومت کے خسارے میں جانے کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے .
ن لیگی رہنما نے کہا کہ پنجاب حکومت نے پہلے کوارٹر میں 40 ارب کا سر پلس دیا، رواں سال کے آخر میں پنجاب حکومت 680 ارب کا سر پلس دے گی .
عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے 1952ء کے بعد پہلی مرتبہ گندم کا واجب الادا قرض صفر کر دیا ہے، مریم نواز کے وزیرِ اعلیٰ بننے کے بعد پنجاب کے قرضوں میں بھی واضح کمی ہوئی .

. .

متعلقہ خبریں