نوجوان کی کار پر خطرناک کرتب دکھانے کی ویڈیو وائرل

مردان(قدرت روزنامہ) کار پر خطرناک کرتب دکھا نے والے نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی . پولیس نے گرفتار کرلیا .

تفصیلات کے مطابق مردان میں ایک نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جسے کار پر انتہائی خطرناک کرتب کرتے دیکھا جا سکتا تھا . ویڈیو سوشل میڈیا پر آئی تو صارفین نے سخت رد عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا تھا . صارفین نے کہا کہ اس عمل سے نہ صرف نوجوان نے اپنی بلکہ دیگر لوگوں کی زندگی بھی خطرے میں ڈال دی ہے . پولیس نے وائرل ویڈیو پر ایکشن لیتے ہوئے ٹیکسی ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے . ڈرائیور کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے . پولیس کے مطابق ڈرائیور کو ویڈیو وائرل ہونے کے بعد چند گھنٹوں میں ہی گرفتار کر لیا گیا تھا . ذرائع کے مطابق یہ گاڑی بارات میں شامل تھی جس دوران نوجوان نے یہ کرتب کرتے ہوئے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کی . واضح رہے کہ اس سے قبل موٹروے پولیس نے چلتی گاڑی میں ویڈیو بنانے والے ٹک ٹاکر کو گرفتار کیا تھا . ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ملزم اعزاز شاہ اسلام آباد موٹروے پشاور موٹروے پر انتہائی غفلت لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چلتی گاڑی میں کروز کنٹرول لگا کر ڈرائیونگ سیٹ خالی چھوڑ کر دوسرے سیٹ پر چلا گیا . ملزم نے اس خطرناک حرکت کی ٹک ٹاکر ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی تھی جس پر صارفین نے سخت ردِعمل کا اظہار کیا اور ملزم کو گرفتار کرنے اور قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا . جب معاملہ موٹروے پولیس کے علم میں آیا تو ملزم کے خلاف قانوی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا . تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ملزم نا صرف دوران ڈرائیونگ غفلت پرواہی کا ارتکاب کیا ہے بلکہ اسلحہ کی نمائش میں بھی ملوث ہے . تاہم ملزم ٹک ٹاکر کو گرفتار چلتی گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ چھوڑ کر دوسری سیٹ پر بیٹھ کر ویڈیو بنانے پر کیا گیا . . .

متعلقہ خبریں