امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور بیل بوٹوں کے ذریعے بالی وڈ کی حسیناؤں کے ہاتھوں کو سجا کرخوش کر چکی ہیں .

‏انہوں نے بالی وڈ میں کام کرتے ہوئے دیپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ، ‏ٹوئنکل کھنہ اور کریتی کھربندا کے ہاتھوں پر خوبصورت مہندی ‏لگائی، اور ان کے اسی آرٹ کو دیکھتے ہوئےمشہور فلم ساز کرن جوہر نے وینا کو ‏‏’مہندی کوئن آف بالی وڈ‘ کا لقب دیا .

بالیووڈ حسیناوں کے علاوہ انہوں نے بھارت کی سب سے امیر ترین فیملی امبانی خاندان سے بھی مہندی کے ذریعے اپنے تعلق کو مضبوط کیا تھا جس کا معاوضہ بھی بھاری بھرکم ادا کیا جاتا تھا .

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ پہلی بار امبانی خاندان کی خواتین اور بچیوں کے ‏دونوں ہاتھوں کو مہندی سے سجانے کے عوض ‏‎25لاکھ روپے دیے ‏گئے تھے . ‏

مہندی آرٹسٹ نے امبانیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مکیش ا مبانی کی والدہ کوکیلا بین امبانی سے لے کر نیتا امبانی تک ان کا ‏رشتہ اب 38 سال پرانا ہے اورکوکیلا بین کے مشورے پر ہی انہوں نے اپنے ساتھ ٹیلی فون ‏اور کارڈ رکھنے کا ‏فیصلہ کیا .

وینا ناگدا نے بھی بتایاکہ جب انہیں پہلی بار امبانی کے گھر ‏جانے کا موقع ملا تو ان کے پڑوسیوں نے امبانی کی مالی حیثیت دیکھتے ہوئے انہیں بہت زیادہ فیس لینے ‏کا مشورہ دیا تھا لیکن انہوں نے ایسا کبھی نہیں کیا، کیونکہ انہیں اپنی ‏والدہ نے نصیحت کی تھی کہ امبانیز سے بھی وہی فیس لینا جو باقی ‏کسٹمر سے وصول کرتی ہو .

انٹرویو میں وینا ناگدا نے ماضی کو یاد کیا جب امبانیوں نے انہیں بطورمہندی آرٹسٹ منتخب کیا تھا انہوں نے کہا کہ ایشا ‏امبانی اور شلوکا مہتا کے ہاتھوں کو اس وقت مہندی سے سجایا تھا تب وہ ‏دونوں محض 6 سال کی تھیں .

انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے مکیش امبانی کے والد دھیرو بھائی ‏امبانی کی طرف سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے ان ‏کی بیٹیوں کے ہاتھ مہندی سے سجائے تھے .

مشہور مہندی آرٹسٹ نے نیتا امبانی کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ ‏جب انہیں پیرس اولمپکس 2024 میں جانے کے لیے کہا گیا تو وہ ‏بہت متاثر ہوئیں اور وہاں ہندوستانی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے نیتا ‏امبانی کے کام سے بہت خوش تھیں .

وینا ناگدا نے پیرس اولمپکس ‏‏2024 کے ہندوستانی گھر میں مہندی کے اسٹال کے بارے میں بات ‏کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح دنیا بھر سے لوگ مہندی لگوانے آئے ‏تھے اور اولمپک رنگ کا ڈیزائن بہت مشہور ہوا تھا .

انہوں نے مزید ‏کہا کہ نیتا امبانی نے مشورہ دیا کہ انہیں ڈیزائن میں ہندوستانی ثقافت ‏کو لانا چاہئے، کمل، مور اور دیگر فن کو بھی اپنے مہندی کے ‏ڈیزائن میں شامل کرنا چاہئے .

. .

متعلقہ خبریں