مولانا طارق جمیل نے اسلام نظریانی کونسل کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح تو موبائل فون بھی حرام ہے، کیوں کہ اس میں وی پی این کے بغیر ہی اتنی چیزیں دیکھنے کے لیے ہیں، میرے خیال سے یہ فتوی صحیح نہیں ہے، یہ تنگ ذہنی ہے، درست فیصلہ نہیں ہے . مولانا طارق جمیل نے کہا کہ مجھے نہیں پتا کہ کون سی شرعی کونسل نے فتویٰ دیا ہے . ’مجھے تو یہ بھی نہیں پتا کہ نظریاتی کونسل ہے کیا اور اس میں کون لوگ ہیں، میں نے اس حوالے سے اپنی رائے دے دی، ان کے پاس کوئی دلیل ہوگی . ‘ یاد رہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے غیر قانونی وی پی این کے استعمال کو غیر شرعی و ناجائز قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت کو اختیار ہے کہ غیر قانونی وی پی این کو بند کرے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی اور اسلامی نظریاتی کونسل کے مؤقف کو غلط قرار دے دیا ہے .
مولانا طارق جمیل نے اسلام نظریاتی کونسل کے اس فیصلے کو غلط قرار دیا ہے جس میں غیر قانونی وی پی این کا استعمال غیر شرعی قرار دیا گیا ہے .
متعلقہ خبریں