انہوں نے لکھا کہ ’شرم کریں اور مجھے اس فضول بکواس سے دور رکھیں‘ . انسٹاگرام اسٹوری میں متھیرا نے وضاحت کی کہ یہ ویڈیوز اے آئی سے تیار کی گئی ہیں، اور حقیقت میں ان ویڈیوز سے ان کا کوئی تعلق نہیں . انہوں نے بتایا کہ ان کے جسم اور انگلیوں پر جگہ جگہ ٹیٹوز موجود ہیں، جو ویڈیوز میں نظر نہیں آتے جس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ یہ جعلی ہیں . اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ یہ ویڈیوز دو سال پرانی ہیں، اور اس وقت بھی انہیں شدید ذہنی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا . انہوں نے اس معاملے پر ایف آئی اے سے بھی رجوع کیا تھا . متھیرا نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر جعلی ویڈیوز کے ذریعے ان کے کردار کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے . انہوں نے کہا کہ کبھی ایسی نازیبا ویڈیوز نہیں بنائیں، اور لوگوں سے درخواست کی کہ وہ ان کی شخصیت کو غلط انداز میں پیش کرنے سے گریز کریں . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی اداکارہ ماڈل اور میزبان متھیرا نے حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نازیبا ویڈیوز کو مسترد کرتے ہوئے انہیں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے تیار کردہ جعلی قرار دیا ہے .
ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر جاری ایک بیان میں متھیرا نے کہا کہ لوگ ان کے نام اور تصاویر کا غلط استعمال کر رہے ہیں، جعلی مواد تخلیق کر کے ان سے منسوب کر رہے ہیں .
متعلقہ خبریں