ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ 25 لاکھ روپے کا دھوکہ ہونے کا انکشاف ہواہے .
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کے والد ریٹائرڈ ڈپٹی ایس پی جگدیش سنگھ پٹانی کے ساتھ 5 افراد کے ایک گروپ نے مبینہ طور پر 25 لاکھ روپے کا فراڈ کیا ہے .
بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ان افراد نے اداکارہ کے والد کو سرکاری کمیشن میں اعلیٰ عہدہ دلانے کا وعدہ کیا تھا . بھارتی میڈیا کے مطابق جمعے کو بریلی کوتوالی پولیس اسٹیشن میں اس معاملے کی ایف آئی آر درج کی گئی . پولیس ذرائع کے مطابق دھوکا دہی، دھمکیاں دینے اور جبری وصولی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے .
درج مقدمے کے مطابق اداکارہ کے والد سے مبینہ طور پر 5 لاکھ نقد اور 20 لاکھ روپے 3 مختلف بینک اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کے ذریعے لیے گئے .
. .