لاہور (قدرت روزنامہ) سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کو ایک بار پھر پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم ذمے داریاں دینے کا فیصلہ کرلیا گیا .
نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ وہاب ریاض کو ڈومیسٹک چیمپئنز ایونٹس کے معاملے دیکھنے کی ذمے داریاں دینے کا امکان ہے .
سابق فاسٹ بولر اس سے قبل قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن اور پاکستان ٹیم کے سینئر منیجر بھی رہ چکے ہیں .
دوسری جانب سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے بھی پی سی بی سے راہیں جدا کرلیں ہیں . انہوں نے ایک ہفتہ قبل پی سی بی کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا تھا . محمد یوسف این سی اے میں بیٹنگ کوچ کی ذمہ داری نبھا رہے تھے .
. .