بجلی کی قیمت میں کتنی کمی کا امکان ہے ؟ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے کمی کا امکان ہے تاہم کراچی کے صارفین اس سہولت سے محروم رہیں گے .

تفصیلات کے مطابق ملک کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر ہے کہ ایک ماہ کے لیے بجلی ایک روپے ایک پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے .

اس سلسلسے میں سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست دائر کر دی گئی ہے .

سی پی پی اے کی جانب سے دائر درخواست اکتوبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف پی اے) کی مد میں دائر کی گئی ہے، جس پر نیپرا 26 نومبر کو سماعت کرے گی . نیپرا کی جانب سے قیمت میں کمی کی درخواست منظور ہونے کی صورت میں کے الیکٹرک کے صارفین پر اس درخواست کے فیصلے کا اطلاق نہیں ہو گا .

سی پی پی اے کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر میں 9 ارب 98 کروڑ یونٹ بجلی فروخت ہوئی، فی یونٹ بجلی کی پیداوار پر فیول لاگت 9 روپے 26 پیسے رہی . اکتوبر میں فی یونٹ فیول کی لاگت کا تخمینہ 10روپے 27 پیسے تھا .

. .

متعلقہ خبریں