اسلام آباد (قدرت روزنامہ) غیرسرکاری تنظیم فافن نے الیکشن ٹریبونلز کی کارکردگی سےمتعلق رپورٹ جاری کردی ہے .
فافن کاکہنا ہے کہ الیکشن ٹربیونلز نےصوبائی حلقوں کی 51جبکہ قومی اسمبلی کی 9 عذرداریاں نمٹا دی ہیں، بلوچستان اسمبلی کے29 ،سندھ9 ،پنجاب 7 اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے6 کیس شامل تھے قومی اسمبلی کے3 پنجاب، 3 سندھ، 2خیبرپختونخوا اور ایک بلوچستان کے حلقے سے متعلق شکایت بھی نمٹا دی گئی ہیں .
رپورٹ کے مطابق انتخابی نتائج کے خلاف مجموعی طور پر 337 درخواستیں دائرہوئی تھیں، جن میں سے 17فیصد پر الیکشن ٹریبونلز نے فیصلہ کیا . 23 میں سے 7 ٹربیونلز نے ابھی تک کوئی درخواست نہیں نمٹائی گزشتہ ماہ کے دوران پٹیشنز نمٹانے کی رفتار میں معمولی بہتری آئی ہے . اسلام آباد میں ٹربیونل کے پاس 3 درخواستیں زیر التوا ہیں اور ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا .
. .