خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا کے عوام کارکردگی پر ووٹ دیتے تو پی ٹی آئی کی حکومت نہ بنتی، شیر افضل مروت کی پھر تنقید


پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی قیادت پر ایک بار پھر تنقید کی ہے۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے عوام نے تیسری بار عمران خان کے نام پر ووٹ دیے، اگر کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیتے تو پی ٹی آئی کی حکومت نہ بنتی۔
انہوں نے کہاکہ ہم کبھی بھی پسماندگی کو ترقی اور دھوکے کو حقیقت نہیں کہہ سکتے، ماضی کے غلط فیصلوں پر ڈٹ جانا جاہلوں اور بیوقوفوں کی نشانی ہوتی ہے۔
شیر افضل مروت نے کہاکہ اب تحریک انصٓف کا حق بنتا ہے کہ وی ڈیلیور کرے اور خیبرپختونخوا کے عوام کو سہولیات فراہم کرے۔
واضح رہے کہ شیر افضل مروت اپنی ہی قیادت پر تنقید کی وجہ سے ہمیشہ خبروں میں رہتے ہیں، کچھ عرصہ قبل عمران خان نے ان کی پارٹی رہنماؤں سے صلح کرانے کے بعد انہیں خاموش رہنے کا کہا تھا مگر وہ اب دوبارہ بولنا شروع ہوگئے ہیں۔
پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں سے بھی وہ لاتعلق ہیں، اور ان کا کہنا ہے کہ پارٹی کی جانب سے انہیں کسی میٹنگ میں نہیں بلایا گیا۔
گزشتہ روز انہوں نے شکوہ بھی کیا تھا کہ انہیں پارٹی سے سائیڈ لائن کرنے کا نقصان عمران خان اور پی ٹی آئی کو ہورہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *