عاصمہ شیرازی کو مسلم لیگ(ن) میں شامل ہونے کا مشورہ! سینئر اینکر پرسن کو یہ مشورہ کس نے دیا؟ شہباز گل نہیں بلکہ ۔۔۔۔

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نےمعروف خاتون صحافی اور ٹی وی اینکر عاصمہ شیرازی کو مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کوئی طنز نہیں، اگر پسند یہ ناپسند یا وابستگی ایک حد سے گزر جائے تو اس کا سیاسی اعلان کر دینا چاہیے . تفصیلات کے مطابق معروف خاتون صحافی عاصمہ شیرازی نے ’بی بی سی اردو‘ پر ’کہانی بڑے گھر کی ‘ کے نام سے کالم لکھا اور اپنے کالم میں سے منتخب کردہ پیرا مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر شیئر کیا جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ ’اب کالے بکرے سرِ دار چڑھیں یا کبوتروں کا خون بہایا جائے، پُتلیاں لٹکائی جائیں یا سوئیاں چبھوئی جائیں، معیشت یوں سنبھلنے والی نہیں جبکہ معیشت کے تقاضے تبدیلی کا مطالبہ کر رہے ہیں‘ .

عاصمہ شیرازی کے اس لنک پر تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر حماد اظہر نے خاتون صحافی کا نام بھی غلط لکھتے ہوئے کہا کہ’’ اسماء بہن، آپ کو باقاعدہ ن لیگ میں شامل ہو جانا چائیے، میں یہ ہر گز طنز نہیں کر رہا، اگر پسند یہ ناپسند یا وابستگی ایک حد سے گزر جائے تو اس کا سیاسی اعلان کر دینا چاہیے . حماد اظہر کا برطانوی خبر رساں ادارے پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ دیکھ کر دکھ ہوا کہ بی بی سی اردو جیسے ادارے کے پلیٹ فارم سے اس طرح کے قابل رحم نظریات اور افسوس ناک باتیں شائع کرنے کی اجازت ہے . . .

متعلقہ خبریں