بھارتی کپتان روہت شرما کے فلیٹ کی قیمت کتنی ہے؟ تہلکہ خیز انکشاف
ممبئی (قدرت روزنامہ) روہت شرما بھارت کے مشہور کرکٹر اورٹیم کے کپتان ہیں، وہ اپنی شاندار بلے بازی، خاص طور پر محدود اوورز کی کرکٹ میں اور قائدانہ صلاحیتوں کے لیے دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں۔ ان کا شمار موجودہ دور کے بہترین بلے بازوں میں ہوتا ہے۔
روہت شرما نے 2007 میں اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا،ان کا ٹیسٹ ڈیبیو 2013 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوا۔انہوں نے ٹی 20 کرکٹ میں اپنے کیریئر کا آغاز 2007 کے ورلڈ کپ میں کیا، جہاں بھارت نے ٹائٹل جیتا تھا، روہت کی سب سے بڑی اننگ 264 رنز کی ہے، جو ون
ڈے کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی کھلاڑی کا سب سے بڑا اسکور ہے۔
2021 میں انہیں بھارتی کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال فارمیٹس (ون ڈے اور ٹی 20) کا مستقل کپتان بنایا گیا۔اگر ان کی ازدواجی زندگی کی بات کی جائے تو انہوں نے 2015 میں رتیکا ساجدے سے شادی کی ، ان کی ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے جس کی پیدائش کچھ روز قبل ہی ہوئی ہے۔
بھارتی کرکٹ کے کپتان روہت شرما بھی اپنے ہم عصر کرکٹ اسٹارز کی طرح لگژری لائف اسٹائل گزارنے کے عادی ہیں، ان کا ممبئی کے پوش علاقے میں 30 کروڑ مالیت کا ایک فلیٹ ہے جہاں انہوں نے اپنے مستقل ٹھکانے کو خوبصورتی سے سجا رکھا ہے
روہت شرما آہوجا ٹاورز کی 29 ویں منزل پر رہتے ہیں، یہ بلڈنگ 59 منزلوں پر مشتمل ہے، ان کے فلیٹ سے بحیرہ عرب کا دلکش نظارہ کیا جاسکتا ہے۔
روہت شرما نے گھر میں ہی تمام سہولتوں سے آراستہ جم بنا رکھا ہے، جس میں وہ روزانہ مشقت کرکے خود کو فٹ رکھتے ہیں، جم کرتے ہوئے ان کی نظریں سمندر کی لہروں پر رہتی ہیں جو ان کے اپارٹمنٹ کے بالکل سامنے ہے اور اس جم کی بالکونی سے نظر آتا ہے۔
روہت شرما کے اس بیش قیمت فلیٹ کی خاص بات یہ ہے کہ ایک تو یہ ساحل کا نظارہ پیش کرتا ہے دوسرا یہ ہے کہ اس کو 270 ڈگری کے زاویے سے بنایا گیا ہے جس سے بحیرہ عرب کا نظارہ کرنا اور زیادہ آسان ہوجاتا ہے۔
روہت شرما نے فلیٹ میں ایک منی تھیٹر بھی قائم کر رکھا ہے جس میں انہوں نے ایک بڑا ٹی وی سیٹ اور پلے اسٹیشن رکھا ہوا ہے، وہ فارغ اوقات میں اس روم میں اپنا وقت گزارتے ہیں۔
ان کا فلیٹ 6000 اسکوائر فیٹ پر محیط ہے اور اس میں 4 لگژری بیڈ رومز ہیں، اپارٹمنٹ میں انہوں نے پوجا پاٹ کے لیئے ایک مندر بھی بنایا ہوا ہے