عرب دنیا

کیا عرب امارات نے واقعی پاکستانیوں کیلئے ویزے روک دیے ہیں؟

متحدہ عرب امارات(قدرت روزنامہ)گزشتہ کچھ دنوں سے پاکستانی میڈیا اور سوشل میڈیا پر یہ خبریں بڑی تیزی سے گردش کر رہی ہیں کہ عرب امارات نے پاکستانیوں کیلئے ویزے بند کر دیے ہیں۔ اب اس حوالے سے وضاحت آگئی ہے۔

امارات میں پاکستانی سفارتخانے نے میڈیا پر زیر گردش ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا کہ امارتی حکومت نے پاکستانی سفارت خانے کے ساتھ ایک سرکاری دستاویزات شیئر کی جس میں پاکستانی شہریوں پر ویزا پابندیاں کی وجوہات درج تھیں۔

ابوظہبی میں واقع پاکستانی سفارتخانے نے سختی سے ان خبروں کی تردید کی ہے۔ پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور خبروں میں دعوے گمراہ کن ہیں۔

پاکستانی سفارتخانے نے واضح کیا کہ یو اے ای کی جانب سے ایسی کوئی بھی دستاویز شیئر نہیں کی گئی۔ سفارتخانے نے کہا کہ پاکستان کے متحدہ عرب امارات کیساتھ دیرینہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کی حکومتیں دوطرفہ تحفظات دور کرنے کے لیے آفیشنل چینل اور مثبت تبادلہ خیال سے دور کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *