اوپلیز، میری بیوی کی چیزیں میری نہیں ہیں؛ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے توشہ خانہ کیس میں ریمارکس
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹوکیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت پرایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہاکہ جب بیوی کو فائدہ ملا تو شوہر کا بھی فائدہ ہوا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ اوپلیز، میری بیوی کی چیزیں میری نہیں ہیں، ہم پتہ نہیں کس دنیا میں ہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹوکیس بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت کی سماعت میں وقفہ کر دیاگیا۔دوران سماعت ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہاکہ جب بیوی کو فائدہ ملا تو شوہر کا بھی فائدہ ہوا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ اوپلیز، میری بیوی کی چیزیں میری نہیں ہیں، ہم پتہ نہیں کس دنیا میں ہیں،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیاکہ بانی پی ٹی آئی کو کیسے فائدہ ہوا؟ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہاکہ تحفےکی کم قیمت لگوا کر ریاست کو نقصان پہنچایا گیا،بانی پی ٹی آئی اور ان کی بیوی نےفائدہ اٹھایا، بلغاری سیٹ توشہ خانہ میں جمع ہی نہیں کرایا گیا۔