پاکستان

پیٹرول کی ٹینشن ختم، پاکستان کا 2030 تک ٹرانسپورٹ کو الیکٹرک گاڑیوں میں منتقل کرنے کا منصوبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان نے 2030 تک ملک کی 30 فیصد ٹرانسپورٹ کو الیکٹرک گاڑیوں میں منتقل کرنے کا منصوبہ پیش کیا ہے، جس کا اعلان وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کیا۔

بدھ کے روز پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر نے ماحول دوست ٹرانسپورٹیشن نظام کے فروغ کے لیے حکومت کے عزم پر زور دیا۔ انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کے تحت دو پہیوں، تین پہیوں اور چار پہیوں والی گاڑیوں کو الیکٹرک گاڑیوں میں تبدیل کیا جائے گا، جس کا مقصد روایتی ایندھن پر مبنی ٹرانسپورٹ کے ماحولیاتی اثرات کو کم کرنا ہے۔

رانا تنویر حسین نے اس تبدیلی کو درآمدی بلوں کے مالی بوجھ کو کم کرنے کا ایک اہم ذریعہ بھی قرار دیا، جو ایندھن کے استعمال سے جڑے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *